the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
 حیدرآباد۔ 24۔ دسمبر (اعتماد نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید فوٹیج کی مدد سے خانگی کالج کے واچ مین کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون ستیہ نارائنا کے مطابق سری نگر کالونی میں واقع خانگی کالج کے واچ مین 55 سالہ راجہ ریڈی کا 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب قتل کرنے کے بعد اس کے پاس رکھے 45 ہزار 800 روپئے لوٹ لئے گئے تھے۔ اس معاملہ میں پولیس نے کالج کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کیا جس میں 3 ملزمین 48 سالہ کرشنا سری نگر کالونی‘ 38 سالہ سرینواس یادو ساکن امیر پیٹ اور 48 سالہ یادیا



ساکن پرتاب نگر‘ پنجہ گٹہ کو رات 11:15 بجے کالج کے اندر جاتے ہوئے اور 4:15 بجے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انہوں نے اقبال جرم کرلیا۔ ان کے قبضہ سے رقم ضبط کرلی۔ ڈی سی پی نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے مکانات اور کاروباری اداروں کے پاس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔ یہ کیمرے نہ صرف احتیاطی اقدامات کے لئے بہتر ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ کیسوں کی تحقیقات میں بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت بدل گیا ہے۔ لوگ گھروں کے سامنے کتے رکھنے کے بجائے سی سی کیمرے نصب کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.